ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : مسجد کا تالا توڑ کر انجام دی گئی چوری کی واردات - سی سی ٹی وی میں قید ہوئی کارستانی

منگلورو : مسجد کا تالا توڑ کر انجام دی گئی چوری کی واردات - سی سی ٹی وی میں قید ہوئی کارستانی

Thu, 03 Nov 2022 02:12:57    S.O. News Service

منگلورو 2/ نومبر (ایس او نیوز) مسجد کا تالا توڑ کر آدھی رات کو اندر گھسنے اور چندہ کی ڈبیاں توڑ کر اس میں موجود رقم اڑا لے جانے کی واردات کوناجے پجیرو میں واقع بدریہ جمعہ مسجد میں پیش آئی ہے ۔ 

سی سی ٹی وی میں چور کی کارستانی کا سارا منظر ریکارڈ ہوا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ چور مسجد کے باہر موجود ڈبی کو  کُدال کی مدد سے توڑنے کے بعد  مسجد کے دروازے کی کڑی توڑکر اندر داخل ہوا ہے اور پھر ایک کمرے میں موجود چندے کی دیگر ڈبیوں کوبھی اسی طرح توڑتے ہوئے اس میں موجود رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔

ایم ایل اے یو ٹی قادر کے علاوہ پولیس افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ معاملہ درج کرلینے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے جال بچھا دیا ہے ۔ 


Share: